امریکہ نے ایران کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اُٹھا لیا، مشرقِ وسطیٰ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

2019 ,اپریل 8



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جانب سے پڑوسی ملک ایران کی فوج پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا گیا۔وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ امریکی آئین کے آرٹیکل 219 کے تحت کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سرکاری سطح پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ اس کی فوج ذاتی اور مالی حیثیت میں دوسرے ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ’ پاسداران انقلاب ایرانی حکومت کے دہشتگردی پھیلانے کی مہم کا بنیادی حصہ ہیں‘۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایسا پہلی بار ہورہا ہے جب امریکہ کی جانب سے کسی دوسرے ملک کی حکومت کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہو۔ یہ سب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ایران کے اقدامات دوسری حکومتوں سے بالکل مختلف ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے ایران کی حکومت پر دباﺅ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ’ اگر آپ ایرانی پاسداران انقلاب سے کسی قسم کا تعلق رکھتے ہیں یا ان کے ساتھ کوئی کاروبار کر رہے ہیں تو اس کا سیدھا مطلب ہے کہ آپ بھی دہشتگردی کے سپورٹر ہیں‘۔اس اقدام کے ذریعے تہران کو یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر وہ دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے تو اس کے نتائج بھی ہوسکتے ہیں، امریکہ کی جانب سے ایرانی حکومت پر معاشی دباﺅ بھی بڑھایا جائے گا اور اس طرح کے اقدامات اس وقت تک کیے جاتے رہیں گے جب تک کہ وہ اپنا رویہ درست نہیں کرلیتا۔

 

متعلقہ خبریں