’’جب تک پاکستان میں یہ کام نہیں ہو سکتا کشمیر کے خواب دیکھنا بند کر دو۔۔۔۔۔‘‘ مشال ملک نے وزیراعظم عمران خان کو فارمولا دے دیا

2019 ,اگست 26



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ اس وقت پاکستانی قوم متحد ہو اورپاکستان کی سیاسی جماعتوں کوبھی متحد ہوناچاہئے، پاکستان میں ایک ملین مارچ بھی ہوناچاہئے تاکہ دنیا کو عوام کی طاقت کا پتہ چلے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم متحد ہو اورپاکستان کی سیاسی جماعتوں کوبھی متحد ہوناچاہئے ۔ پاکستان میں ایک ملین مارچ بھی ہوناچاہئے تاکہ دنیا کو عوام کی طاقت کا پتہ چلے ،یہ اس سوسائٹی کے ہر فرد کا فر ض ہے کہ یہاں عوامی سطح پر لوگوں کومتحرک کیا جائے ۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدے سے لیکر اب تو بہت ساوقت ضائع کیا گیا ہے اور جتنے بھی حکمت عملیاں بنائی گئی ہیں ان سے کچھ ملا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کشمیر کی صورتحال کی جس طرح عکاسی کررہا ، اس سے دنیا محسوس کررہی ہے کہ یہ معاملہ بڑھتا جارہا ہے ، ساری دنیا سے لوگ میرے ساتھ رابطے کررہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں اور اس جیسے حملے جنگ شروع کرنا ہی ہے،بھارت کی جانب سے بہت سے ایٹمی فینائل مواد تیار کر لیا گیا ہے جس سے وہ بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے، دنیا کی جانب سے مودی کو سراہنا انتہائی بے وقوفی ہے ۔کشمیر سے متعلق پالیسی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے ایٹمی جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں،98 سے لیکر اب تک بھارت ایٹمی ہتھیار کے استعمال سے دوغلے پن کا شکار ہے۔ نہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں جنگی جرائم کا کھول کر ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی علاقے کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا جرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف چھوٹے پیمانے پر کارروائیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو سمجھ آنی چاہیے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جنگ شروع کر چکا ہے،بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں اور اس جیسے حملے جنگ شروع کرنا ہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت خلائی ملٹرائزیشن پر زور دے رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے بہت سے ایٹمی فینائل مواد تیار کر لیا گیا ہے جس سے وہ بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ابھی تک این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے،امریکی و برطانوی سول نیوکلیئر معاہدوں کی آڑ میں بھارت نے ایٹمی مواد حاصل کیا۔انہوںنے کہاکہ نصر میزائل ایک ٹیکٹیکل ہتھیار ہے جو بھارتی افواج کی پیش قدمی کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ پہلے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کون کریگا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ تمام عالمی معاہدوں یادداشتوں اور اپنے ہی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بھارت ہندو بالا دستی کے جنون میں مبتلاہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی جانب سے مودی کو سراہنا انتہائی بیوقوفی ہے،مودی نے واضح کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیار دیوالی کے لئے تیار نہیں کیے۔

متعلقہ خبریں