اسرائیلی پائلٹ کی پاکستان میں کارروائی کے دوران گرفتاری آخر کار معاملے کی حقیقت کھل کر پاکستانیوں کے سامنے آگئی

2019 ,مارچ 10



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فائٹرجیٹ کی تباہی کے بعد پاک فوج کی جانب سے گرفتار کیے گئے اسرائیلی ایئرفورس کے پائلٹ کو اہل خانہ نے الوداع کہا ہے، یہ خبر2013 میں ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل نوام رون سے متعلق ہے تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کا عکس دیکھا جا سکتا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فائٹر جیٹ کی تباہی کے بعد پاک فوج کی جانب سےگرفتار کیے گئے پائلٹ کو ان کا خاندان الوداع کہتا ہے

،Family Bids Farewell to Pilot Who [sic] Arrested by Pakistan Army After Crash [sic] the Fighter Jet

اس سرخی میں گرائمر اور املا کی کئی غلطیاں ہیں ، جن سےصاف پتہ چل رہا ہے ، کہ جعلی اور من گھڑت سرخی بنا کر اسے اسرائیلی اخبار کے عکس پر فوٹو شاپ کے ذریعے لگا یا گیا ہے ، اصل خبر کی سرخی یہ تھی اسرائیلی ایئرفورس کے حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کو اہل خانہ نے الوداع کہا ہے ، یہ خبر 2013 میں ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل نوام رون سے متعلق ہے ، نوام کے ساتھ اسرائیلی فضائیہ کا ایک میجر بھی مارا گیا تھا ، پاکستان اور بھارت میں اسرائیلی فوج کے کسی لیفٹیننٹ کرنل کا رینک یہاں کے ونگ کمانڈر کے برابر ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں