آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز : 67 سال کی عمر اور شادی ۔۔۔۔ شیخ رشید نے بالاخر بڑا اعلان کردیا

2019 ,اپریل 1



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں جو کچھ چاہا اللہ نے مجھے عطا کیا۔میری سب سے بڑی خواہش تھی کہ میں روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے اندر جاؤں۔پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھنے کا شرف بھی بخشا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے جب کاروبار کیا تو اس میں بہت کامیاب رہا۔ایک بار میرے غیر ملکی یہودی باس نے مجھے بلایا اور کہا کہ تم مجھے مال بیچتے ہو یہ تو بتاؤ کہ سیاست اچھی لگتی ہے یا کاروبار تو میں نے جواب دیا کہ مجھے سیاست پسند ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپانی ساری زندگی والدہ کے ساتھ گزاری اور ان کی خوب دعائیں سمیٹیں،میں نے اپنی خاندان کی بھی تمام ذمہ داریوں کو نبھایا۔اگر میں شادی کر لیتا تو پھنس جاتا میرے سے زندگی کا اتنا چخ چخ نہیں سنبھالا جاتا،اور میرا جو مشن تھا وہاں مجھے اللہ لے آیا ہے۔واضح رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید اپنے چٹ پٹے بیانات کی وجہ سے کافی مقبول ہیں ۔تاہم شیخ رشید نے اب تک شادی نہیں کی۔شیخ رشید سے اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے شادی کیوں نہیں کی جب کہ ان کو مخالفین کی وجہ سے شادی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی عمر 67 برس ہو گئی ہے تاہم وہ ابھی تک کنوارے ہیں۔شیخ رشید شادی نہ کرنے کی و جہ سے اکثرخبروں کی زینت بھی بنے رہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی لیڈر شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا تھا کہ کہ سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی فنی خرابی ہے۔ میرے بارے میں دنیا میں جو بھی بکواسیات ہو رہی ہیں۔وہ بلکل فضول ہے۔اگر میں شادی کر لیتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔ میرے گھر میں بھی بہت مسائل تھے جن کو میں نے حل کیا۔

متعلقہ خبریں