عمران خان نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام ہوگیا کہ پوری دنیا میں واہ واہ ہوگئی

2019 ,مارچ 10



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک ارب درخت اُگانے کی جو مہم شروع کی تھی ، وہ کام یاب ہو گئی ہے ، سونامی مہم نرسریوں سے مکمل جنگلات میں تبدیل ہوگئی ہے. وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے ایک ارب درخت اُگانے کی جو مہم شروع کی تھی، وہ کام یاب ہو گئی ہے، وزیرِ اعظم نے لکھا کہ سونامی مہم نرسریوں سے مکمل جنگلات میں بدل گئی ہے ، درخت اگانے کی مہم میں نجی اور عوامی اشتراک بے مثال رہا، جس کی وجہ سے مہم نے بے مثال کام یابی حاصل کی،اس مہم کی کام یابی سے ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کا حوصلہ ملا ہے ، اب ہمیں ہمت ملی ہے کہ اس مہم کو 10 ارب درختوں کے ہدف تک لے کر جائیں ، انھوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی مہم کے بعد خیبر پختون خوا میں جنگلات کا رقبہ 4 فی صد تک بڑھ گیا ہے ، خیال رہے کہ کے پی میں لین ٹری سونامی منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کا شمار دنیا کے ان صوبوں میں ہونے لگا ہے جس نے عالمی معاہدے ‘بون چیلنج’ کے تحت 350000 ہیکٹر رقبے پر پودے لگانے کا ہدف پورا کیا ہے۔سنہ 2013 میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی ۔ تاہم اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز 2015 میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کیا تھا۔ اس منصوبے پر کام گرین گروتھ انسٹیٹویشن کر رہا ہے۔ ادارے کے چیئرمین ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ شجر کاری صوبے کے تین بڑے ڈویژنوں ہزارہ، مالاکنڈ اور جنوبی اضلاع میں کی گئی ہے اور 40 فیصد پودے اُن علاقوں میں لگائے گئے ہیں جہاں پہلے سے جنگلات موجود نہیں ہے۔ ان کے بقول جن علاقوں میں پہلے جنگلات کا وجود نہیں تھا وہاں 21 مختلف قسم کے درخت اگائے گئے ہیں جن میں کیکر، لاچی، شیشم اور روبینیہ قابل ذکر ہے

متعلقہ خبریں