سائے کی طرح آصف زرداری کے ساتھ رہنے والی شخصیت نے اپنی گرفتاری سے قبل ہی نا قابل یقین چال چل دی، ایسی کارروائی ڈال دی کہ پورا ملک ہکا بکا رہ گیا

2019 ,اپریل 1



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کے قریبی دوست فیصل سخی بٹ کو بھی گرفتاری کا خدشہ، پارک لین کمپنی کیس میں نیب طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پارک لین کمپنی کواراضی فروخت کرنے والے فیصل سخی بٹ کی اسلا آباد ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ نیب ہراساں کررہا ہے، پارک لین کمپنی کی تحقیقات سے نیب کوروکا جائے۔ بطور شہری مجھے اپنی جائیداد کی فروخت کا حق حاصل ہے، چیئرمین نیب کو اختیار نہیں ہے کہ وہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر سوال کریں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، نیب میں شامل تفتیش ہوکر زمین فروخت کرنے کی دستاویزات پیش کرچکا ہوں ، نیب کوحراساں کرنے سے روکنے کاحکم دیا جائے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ) اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفی دیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں منظور وسان نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت ٹوئٹر سے چلائی جارہی ہے اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، عمران خان کو ان کی اپنی پارٹی کی طرف سے الجھن کا شکار کروایا جارہا ہے، پارٹی رہنماؤں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے جس سے عمران خان کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے، عمران خان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں عمران خان کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انہیں سیاست سے بھی ہاتھ دھونا پڑے، عمران خان کو لانے والوں کے لیے آگے چل کر پریشانی بڑھ جائے گی، وہ بہت جلد محسوس کریں گہ عمران خان کو لانا ان کی غلطی تھی۔

متعلقہ خبریں