فواد چودھری تو سب پر بازی لے گئے ، نئی وزارت سنبھالتے ہی قمری کلینڈر کے بعد ایک اور شاندار معرکہ سر کرلیا

2019 ,مئی 30



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ متعارف کرادی، جس کا لنک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔ وفاقی وزیرسائنس ایند ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تیاری کا وعدہ پورا کردیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے بتایا کہ چاند دیکھنے کی ایپ متعارف کرادی گئی، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ ایپ دو عیدوں کا جھگڑا ختم کر پائے گی، فواد چوہدری کا قمری کیلنڈر کسی کام نہ آسکا کیونکہ کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ زیر غور نہیں آیا،دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر بحث ہوئی لیکن وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے ہوئے قمری کیلنڈر کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہ کیا جاسکا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چاند نظر آنے یا عید کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی جبکہ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ نے قمری کلینڈر کی حمایت کی جس پر وفاقی وزیر نے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا، یاد رہے کہ خبر یہ بھی تھی کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر اور چاند کی موجودگی بتانے والی ایپ متعارف کروا دی ہے۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر اور چاند کی موجودگی بتانے والی اس ایپ کا نام ’ ’دی رویت‘‘ رکھا ہے۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نےگوگل پلے سٹور سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک بھی شئیر کر دیا ہے جہاں سے اس 8ایم بی کی ایپ کو ڈاؤن لوڈکیا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ ایپ بنانے والے ڈیولپر کی ٹویٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے ’ ’دی رویت‘ ‘ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں