اکرم درانی نے رہبرکمیٹی کااہم اجلاس آج طلب کرلیا

2019 ,جولائی 31



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی نے رہبرکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ، اجلاس آج سہ پہر4 بجے اپوزیشن لیڈرراجہ ظفرالحق کے چیمبرمیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینٹ صاد سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت جاری ہے اور اپوزیشن کو 63 سینٹرز کی حمایت حاصل ہیں ،جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی نے رہبرکمیٹی کااہم اجلاس آج طلب کرلیا ، اجلاس آج سہ پہر4 بجے اپوزیشن لیڈرراجہ ظفرالحق کے چیمبرمیں ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ارکان کو آگاہ کیا جائے گا اس کے علاوہ حکومتی اتحادی ارکان سے رابطوں پرمشاورت کی جائےگی۔

    متعلقہ خبریں