کلثوم نواز کی قبرکی تصا ویرنیٹ پر وا ئرل،بیٹی کی ماں سے محبت کی لازوال داستان بن گئی

2019 ,فروری 8



 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں چار روز زیر اعلاج رکھنے کے بعد اب انہیں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اب انٹر نیٹ پر مریم نواز کی اپنی والدہ کی قبر پر حاضری کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ سال 11 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں جن کی تدفین جاتی امراءکے اندر ہی کی گئی تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت ملنے کے بعد یہ بات میڈیا میں آتی رہی کہ نوازشریف روزانہ اپنی اہلیہ کی قبر پر جاتے اور فاتحہ خوانی کے بعد کچھ وقت وہاں گزارتے تھے۔نوازشریف کے گھر میں سے بیگم کلثوم نواز کی قبر کی تصاویر پہلے میڈیا پر نہیں آئیں تاہم انٹر نیٹر پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں مریم نواز اپنی والدہ کی قبر پر موجود ہیں اور شدید رنجیدہ دکھائی دیتی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے والد نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں درست علاج نہ کیے جانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں