وہی ہوا جس کا ڈر تھا : ولی عہد محمد بن سلمان غائب ۔۔۔؟؟؟ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی

2018 ,نومبر 26



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلی بار غیر ملکی دورہ کیا ہے۔ وہ سعودی عرب پر عالمی دبائو میںکمی کیلئے کوشاں ہیں اور اسی سلسلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں انہوں نے کاروں کی ریس دیکھی ۔ سعودی ولی عہد بحرین سمیت دیگر عرب ممالک میں بھی جائیں گے۔
جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلی بار غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئے ۔ پہلے مرحلے میںوہ متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اتوار کی سہہ پہر کو انہوں نے ایمریٹس فارمولا ون گرانڈ پریکس میں گزاری۔ اس موقع پر وہاں سپین کے سابق بادشاہ جواین کارلوس اور دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد المختوم سمیت کئی بڑی عالمی شخصیات موجود تھیں۔شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے باعث سپین کے سابق بادشاہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
سعودی ولی عہد اگلے مرحلے میں مشرق وسطیٰ کے ان ممالک کا دورہ کریں گے جنہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ان کا ساتھ دیا ہے۔ میزبان ممالک سعودی شہزادے کا پرتپاک استقبال کرکے دنیا کو واضح پیغام دیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی ولی عہد آج (پیر کو) بحرین جائیں گے جہاں وہ بحرین کے بادشاہ حمد کے ساتھ مشرق وسطیٰ سمیت بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں