بھارتی کیڑے آپے سے باہر ہوگئے۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,مئی 29



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی، ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آباد ی کونشانہ بنایا ۔بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے گاﺅں میندھر کی رہائی سکینہ بی بی زخمی ہوگئیں جن کوفوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فورسز کی جانب سے پاک فوج سے درخواست کی گئی تھی کہ لائن آف کنٹرول پر آرٹلری کا فائر روک دیا جائے لیکن چند روز بعد ہی بھارتی فورسز نے اپنی ڈگر پر واپس آکر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سول آبادیوں کونشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں