پیانو بجانے والا انوکھا مرغا

2018 ,فروری 17



انگلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر جرمن ٹاؤن میں موجود انوکھا مرغا پیانو بجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وہ امریکا کے قومی نغمے ’امریکا دا بیوٹی فل‘ کی دھن پیانو پر نہایت شاندار انداز سے بجاتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی چونچ کا استعمال کرتا ہے۔جوگو نامی اس مرغے کی تربیت اس کے مالک نے کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اس نے مرغے پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا، بلکہ اسے انعام حاصل کرنے کی ترغیب دی جس کے باعث صرف 2 ہفتوں میں مرغا یہ دھن بجانا سیکھ گیا۔آئیں آپ بھی مرغے کی انوکھی صلاحیت سے لطف اندوز ہوں۔

متعلقہ خبریں