ارمیلا ماٹونڈکر کا شوہر پاکستانی ۔۔۔۔۔۔ بالی وڈ سے ناقابل یقین انکشاف پر مبنی خبر

2019 ,اپریل 8



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان باتوں سے ظاہر ہوگیا کہ کیوں نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر کسی اورملک میں جاکر بسنے کی بات کہی جاتی ہے۔ حال ہی میں ارمیلاماٹونڈ کر نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں سیاسی مخالفین اوربھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس پر کیاکہہ سکتی ہوں میرا خیال ہے لوگ دیکھ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں جو بھی سمجھنے کی باتیں ہیں۔ارمیلا نے اپنے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے ان باتوں سے ظاہر ہوگیا کہ کیوں نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر کسی اورملک میں جاکر بسنے کی بات کہی جاتی ہے۔ارمیلا نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیشکنسٹ عامر خان کے حوالے سے بھی کہا کہ اب مجھے سمجھ آرہا ہے کہ کیوں عامر خان کو بولاجاتاہے کہ اگر تمہیں اپنے بچے کی فکر ہے تو جاؤ کہیں اور جاکر رہناشروع کردو۔ارمیلا ماٹونڈکر نے اچانک فلمیں چھوڑ کرسیاست میں شامل ہونے پر کہاکہ ہمارا ملک آج جہاں پر پہنچ چکا ہے اس وجہ سے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب میں اپنے ارد گرد دیکھتی ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کیا یہ واقعی میرا ملک ہیجہاں سب بھائی چارے سے ایک ساتھ مل کر رہتے تھے۔ارمیلا ماٹونڈکر 2016میں کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ شادی کے بندھن بندھیں تھیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی ارمیلا کی کانگریس میں شمولیت سے خوش نہیں ہے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول رکھا ہے یہاں تک کانگریس میں شمولیت کے24گھنٹے بعد ہی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں

متعلقہ خبریں