پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر 17 ایسے ملک پہنچ گیا کہ جان کر آپ کو بے حد خوشی ہو گی

2019 ,جون 12



پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کا لڑاکا طیارہ جے ایف تھنڈر 17 ایئر شو میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گیا ہے۔ پیرس میں ایئر شو کا آغاز 17 جون سے ہونے جا رہا ہے جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر سمیت دنیا بھر کے ممالک سے جنگی جہاز اور دفاعی سازو سامان کی نمائش کی جائے گی۔

ایئر شو 23 جون تک جاری رہے گا ۔ تاہم پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر کے فرانس کے نواحی علاقے لابرجے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

    متعلقہ خبریں