ٹرمپ نے اہم شخصیت سے ملاقات کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 18, 2018 | 19:24 شام

واشنگٹن (مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "یہ ممکن ہے" کہ وہ اس موسم گرما میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کیمطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر ٹرمپ نے اس بات پر اصرار کیا کہ روس کو بڑے صنعتی ممالک کے گروپ سیون میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انہوں نے اس گروپ سے روس کے اخراج کا الزام یہ کہتے ہوئے سابق صدر براک اوباما پر عائد کیا کہ "میرے خیال میں صدر اوباما انھیں ’’ پیوٹن کو‘&lsqu

o; پسند نہیں کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ کہیں بہتر ہے کہ ہم روس کے ساتھ چلیں۔"یوکرین کے ایک علاقے کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی وجہ سے گروپ ایٹ سے روس کو علیحدہ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ گروپ سیون کہلاتا ہے۔ٹرمپ کے اس الحاق کا الزام بھی اوباما پر عائد کرتے کہا کہ یہ اوباما کی غلطی تھی کیونکہ پیوٹن صدر اوباما کی عزت نہیں کرتے تھے۔