مولانا فضل الرحمان نے منظر عام پر آتے ہوئے وزیراعظم سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جولائی 27



کوئٹہ (مانیٹرنگ رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جس امریکہ سے جان چھڑانا چاہ رہے تھے اس کی غلامی کا سفر شروع ہو چکا ہے، حکومت امریکہ کی غلامی کے دورے کو کامیاب سمجھ رہی ہے۔ حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکے کی ضرورت ہے، صادق سنجرانی کو پر نہیں لگے، علاقائی کارڈ استعمال کرنے کا بھونڈا نعرہ لگایا جارہاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جس امریکہ سے جان چھڑانا چاہ رہے تھے اس کی غلامی کا سفر شروع ہو چکا ہے، حکومت امریکہ کی غلامی کے دورے کو کامیاب سمجھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ بات کرتے ہیں جو ملک کا آئین کہتا ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری ، حقیقی آزادی اور آئین پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے ہر حال میں آئین پاکستان کا تحفظ کرنا ہے۔ ہم جعلی حکومت کو اس کے انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، ہمارے جلسے میں لاکھوں لوگ آئے اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، امن کو تہہ بالا کرنے والے حالات کے خود ذمہ دار ہیں۔

اپنے ملین مارچ میں مدارس کے طلبہ کو لانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جمعیت علماءاسلام کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی مسائل کو سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ کو جلسے میں لایا گیا، دینی مدارس کے طلبہ بھی ووٹ کا حق رکھتے ہیں،وہ بھی پاکستان کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعظم جعلی ہے۔ آنے والا ہر دن اہم ہے ،گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکے کی ضرورت ہے۔ حکومت کھوکھلی دیوار ہے جسے سہارا دے کر بھی کھڑا نہیں رکھا جا سکتا۔ ملک میں کوئی احتساب نہیں ہو رہا بلکہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،احتساب کے غلط استعمال پر عدم اعتماد ہو چکا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے موجودہ چیئرمین سینیٹ کو پر نہیں لگے، علاقائی کارڈ استعمال کرنے کا بھونڈا نعرہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں