اسد عمر نے حیران کن انکشاف کردیا

2019 ,جولائی 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)  سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم پر واضح کردیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ایک راستہ ہے مجبوری نہیں ہے، انہوں نے عمران خان کو آئی ایم ایف سے بچنے کیلئے متبادل راستہ پیش کیا تھا لیکن وزیر اعظم نے یہ تجویز قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کا متبادل منصوبہ پیش کردیا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن عمران خان نے اسے قبول نہ کیا۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ انہوں نے مارچ کے مہینے میں وزیر اعظم پر واضح کردیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ایک راستہ ہے مجبوری نہیں ہے، اس کے متبادل راستے بھی اختیار کیے جاسکتے ہیں۔ متبادل تجاویز میں سرمایے کی عالمی مارکیٹ میں عمران خان کی نیک نامی اور خلیجی ملکوں سے پاک فوج کے تعلقات کا فائدہ اٹھانا شامل تھا۔ ان کے اس منصوبے پر عمران خان نے کہا کہ وہ خطروں سے کھیلنے والے شخص ہیں ، ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کے پیش کیے گئے متبادل منصوبوں کے تحت سرمایے کی عالمی مارکیٹ اور کمرشل بینکوں سے فنڈز حاصل کرنا شامل تھا، وہ ٹیرف اور نان ٹیرف کی رکاوٹوں کے اطلاق اور روپے کی قدر میں مرحلہ وار کمی اور گھٹا کر وہ آئی ایم ایف سے بچنا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں