والد کی رہائی کیلئے امریکہ سے کیا بات ہوئی ؟ مریم نواز نے آخرکار سچ قوم کے سامنے رکھ دیا

2019 ,مارچ 17



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے امریکی ناظم الامور کو خط لکھنے کی تردید کردی ہے ، ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز نے امریکی ناظم الامور کو خط نہیں لکھا،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا مریم نواز کے نام سے منسوب خط جعلی ہے، ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایسا خط نوازشریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ نواز شریف کی صحت کے لیےفکرمند ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا طبی سہولیات پر سیاست کررہا ہے، نوازشریف کے پاس لندن جانے کا واحد راستہ پلی باگین ہے، تفصیلات کے مطابق نوازشریف کےعلاج سےمتعلق اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سمجھناچاہ رہےتھےکہ پنجاب حکومت نےعلاج سےمتعلق کیا اقدامات کیے کیونکہ وزیراعظم نے مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر صوبائی حکومت نے اپنے سے بڑھ کر اقدامات کیے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے25جنوری کو ایک میڈیکل بورڈتشکیل دیا، جس نے 30جنوری کو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقا ت کی، بورڈ نے تجویز کیا کہ مریض کو اسپتال منتقل کیا جائے جس پر پنجاب حکومت نے مکمل عمل درآمد کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 16جنوری کوجیل انتظامیہ نےپنجاب حکومت تک نوازشریف کی شکایت پہنچائی، جس کے بعد ڈاکٹر شاہد حمید کو نوازشریف کے طبی معائنے پر مامورکیا گیا اور اُن ہی کے مشورے پر 22جنوری کواسپتال منتقل کیا گیافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تجاویز پر نوازشریف کو سروسزاسپتال منتقل کیاگیا کیونکہ یہ پی آئی سی سے بہت قریب ہے، اور اب یہ کبر ائی ہے ،

متعلقہ خبریں