تحریک انصاف کے رہنما فرغ حبیب نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا سوال اٹھادیا

2019 ,جولائی 5



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فرغ حبیب نے کہاہے کہ مریم نوا ز کس حیثیت میں بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہی تھیں۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ بتایا جائے کہ مریم نوا ز کس حیثیت میں بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہی تھیں، ن لیگ سے سوال گندم کیا جائے تو جواب چنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ رویہ اپنا رہے ہیں کہ اس سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے، عوام کے پیسے پر کسی کوعیاشی نہیں کرنے دی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ، اس لئے جے آئی ٹی بنی ہے ۔

    متعلقہ خبریں