اداکارہ سونم کپور نے کرینہ کپور کو پسندیدہ ہیروئن قرار دیدیا

2018 ,اپریل 28



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ سونم کپور نے کرینہ کپور کو اپنی پسندیدہ ہیروئن قرار دیدیا۔ سونم کپور ان دنوں کرینہ کپور کے ساتھ فلم ” ویرے دی ویڈنگ “کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کرینہ کپور خان کو اپنی پسندیدہ ہیروئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ویرے دی ویڈنگ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور ہم سب نے مل کر ایک اچھے ماحول میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ” ویرے دی ویڈنگ “یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں