ایک سیاستدان مجھے۔۔۔ بھارتی اداکارہ جیا پرادہ پھٹ پڑیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے

2019 ,فروری 6



ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی اداکارہ جیا پرادہ نے ایک بھارتی سیاستدان پر تیزاب سے جلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے ، کہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر نے الیکشن کے دوران نہ صرف ہراساں کیا ، بلکہ تیزاب سے جلانے کی کوشش بھی کی۔ بھارتی اداکارہ جیا پرادہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا ، کہ سماج وادی کے لیڈر اعظم خان نے الیکشن کے دوران مجھے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ مجھ پر تیزاب ڈال کر جلانے کی کوشش بھی کی تھی اور مجھے اپنی موت کا پورا یقین ہو چکا تھا ، میں نے اپنے گھر والوں سے یہ کہہ دیا تھا ، کہ اگر میں اب گھر سے باہر گئی تو کھبی بھی گھر واپس نہیں اسکوں گی اور انہوں نے مزید کہا ، کہ بھارت میں کوئی بھی خاتون سیاست میں نہ آئے کیونکہ بھارت میں سیاست میں ساری حکومت مردوں کی ہے ، اگر کوئی عورت غلطی سے بھی سیاست میں آجاتی ہے ، تو اس کے ساتھ بہت بورا سالوک کیا جاتا ہے ، بھارت میں خاتون کا سیاست میں آنا کسی جنگ سے کم نہیں ہے ، مردوں کی اس دنیا میں خاتون کی سیاست میں اینٹری بہت مشکل ہے ، ان کا کہنا تھا ، کہ سیاستدان امرسنگھ میرے گاڈ فادر ہیں ، لوگوں کا کام ہی باتیں کرنا ہے وہ کرتے رہیں ، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ،، 

متعلقہ خبریں