پولیس کا لیگی ایم این اے حامد حمید کے گھر چھاپہ

2019 ,جولائی 18



سرگودھا (مانیٹرنگ رپورٹ) پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حامد حمید کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ اجلاس میں شرکت کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے ن لیگ کے ایم این اے حامد حمید کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو چکے تھے جس کی وجہ سے گرفتاری سے بچ گئے ،حامد حمید پر دوران الیکشن ہنگامی آرائی کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں