سونم کپور اور عالیہ بھٹ کس پاکستانی ادکار کی مداح نکلیں ؟ ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

2018 ,دسمبر 26



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ حسینائیں سونم کپور اور عالیہ بھٹ بھی فلم مولا جٹ کے سحر میں جکڑی نظر آئیں۔ مولا جٹ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد سونم کپور نے فواد خان کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا فواد خان آپ ایک سٹار ہو جبکہ عالیہ بھٹ نے بھی لکھا کیا ہی خوبصورت ٹریلر ہے۔ بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک ، حمزہ علی عباسی ، گوہر رشید ، فارس شفیع ، شفقت چیمہ ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں ۔21 دسمبر کو ریلیز ہونے والا 2 منٹ 22 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلر مکمل طور پر ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے، جس میں فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں پرفیکٹ نظر آئے۔اس سے قبل سدھارتھ ملہوترا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد خان کو مخاطب کرکے لکھا تھا ، کیا بات ہے میرے دوست، کتنا خوبصورت ٹیزر اور کاسٹ ہے ۔ سدھارتھ نے مزید لکھا تھا ، میں ہمیشہ سے ماہرہ خان اور آپ کا مداح ہوں اور اب حمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی کی موجودگی کی وجہ سے فلم دیکھنے کا اور مزہ آئے گا ، میں اسے دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا ۔ ڈائریکٹر، فلمساز اور میزبان کرن جوہر نے بھی ٹریلر دیکھنے کے بعد فواد خان کے نام اپنے پیغام میں لکھا تھا ، یہ زبردست ہے ۔ ساتھ ہی کرن جوہر نے مبارکباد دیتے ہوئے پیشگوئی کی تھی کہ یہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔

متعلقہ خبریں