عمران خان ہمیشہ کے لیے سرخرو۔۔۔۔سعودی ولی عہد نے پاکستان کا سفیر بن کر دکھا دیا

2019 ,جولائی 13



جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اورچین سے مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکال رہے ہیں، ہم پاکستان کو مستقل بہتری کی طرف لے کرجارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پچھلے ادوار میں جو 10سال میں قرضہ لیا گیا وہ کہاں لگایا گیا ہی معاشی حالات کے باعث پاکستان کو مشکلات درپیش ہیں۔مختلف جرائم کے الزام میں سعودی عرب میں قید پاکستانیوں سے متعلق انہوںنے کہاکہ حکومت سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات جاری ہے، قیدیوں کی رہائی کے معاملات آخری مرحلے میں ہیں، امید ہے پاکستانی جلد اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں فیکٹریاں لگیں گی تو نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا، جہلم میں سب سے زیادہ فیکٹریاں ہم نے لگائیں، ستّر ارب روپے کے قریب بجٹ جہلم کو ملاہے۔ خیال رہے کہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کا مدعا اُٹھایا تھا جس پر سعودی ولی عہد محمد سلمان کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستانیوں کی رہائی کے جلد اقدامات کریں گے جبکہ سعودی ولی عہد کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا اعلان بھی کیا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں