صدر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سول و ملٹری ایوارڈز سے نوازا

2019 ,مارچ 24



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): صدرمملکت عارف علوی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سول و ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ صدر عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم اسٹار ریما خان، مہوش حیات نیوز کاسٹر و اینکر عشرت فاطمہ، سابق ممتاز کھلاڑیوں وسیم اکرم اور وقاریونس سمیت اہم شخصیات کواعلیٰ سول وفوجی اعزازات سے نوازا ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدرمملکت نے ڈاکٹر آصف ایم رحمان، ڈاکٹر ضیاء الحسن، ڈاکٹرعنایت اللہ،عطاء اللہ عیسٰی خیلوی اور شمیم احمدکوستارہ امتیازدیا۔ انجینئر معراج احمد شہید، اسد علی، نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور شہید محمد ادریس کو ستارہ شجاعت، محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہ حارث کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔ پروفیسر عبدالباری خان، مائیکل جینسن، کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس، ظہیر ایوب، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات، شعیب سلطان اور صدرالدین ہاشوانی کو ہلال امتیازعطا کیا گیا۔

ہلال امتیازملٹری پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، ایئرمارشل سید نعمان علی، میجر جنرل طاہر مختار، میجرجنرل نعیم تقی، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل سلیم احمد خان، میجر جنرل طارق محمود ستی، میجر جنرل افتخار احمد، میجر جنرل سہیل عزیز، میجر جنرل راحت عباس، میجر جنرل نعمان احمد، ریئر ایڈمرل سید اسد کریم، ایئروائس مارشل ندیم طارق، ایئروائس مارشل شہاب، ایئر مارشل محمد خالد، ایئر وائس مارشل سلمان، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل امجد احمد، میجر جنرل رضوان افضل اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئرایڈمرل زاہد الیاس، ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق، میجر جنرل ندیم احمد انجم ، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیا، میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل سعید احمد ناگرہ، میجر جنرل امجد علی خان خٹک، میجر جنرل اظہررشید، میجر جنرل علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف خان، میجر جنرل محمد سعید، میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیر، ریئر ایڈمرل محمد شفیق، ایئروائس مارشل عمران خالد اور میجرجنرل لیاقت علی کو بھی ہلال امتیازملٹری اعزاز سے نوازا گیا۔

شہید کرنل سہیل عابد، شہید میجر علی سلمان ناصر، شہید کیپٹن جنید حفیظ، شہید صوبیدار شوکت خان، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی، کیپٹن شاہد فاروق رانا، شہید سپاہی فتح اللہ، سپاہی سید سبطین حیدر، شہید سپاہی کامران افضال، سپاہی یحییٰ خان، شہید سپاہی آفتاب احمد خان، مرزا شاہ زیب مغل اورشہید محمد اسلم کو ستارہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا۔ معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ، لقمان علی افضل، محمداشرف علی مرحوم، فلم اسٹار ریما خان،راشد مسعود خان،امان اللہ خان، ثناء اللہ گھمن، اینکر ارشد شریف کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، ادا کارہ مہوش حیات، پشتوموسیقاروگلوکارسردار علی ٹکر، سید علی عباس،محمد رفیق شاد، خواجہ صفرعلی ،محمد یوسف گوندل، رانا محمد ضعیم، مظہراقبال، ڈاکٹر افتخار احمد، سیدصبیح الدین رحمانی، شہزاد عالم ،عظمیٰ سعید ، ڈاکٹر اکرام علی ملک اور صوبیدار میجر ریٹائرڈ اللہ دتہ شہید کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

خالدخان، محمد نعمان ظفر، وجاہت اللہ آفریدی،سیدمحمد عمرمبین جیلانی شہید، محمد اقبال،سید نعمت اللہ،سید غائب علی شاہ،حاجی زاہد، خوشحال خان،بریگیڈیئر رضوان افضال، محمدیونس، ساجد حسین،عمرساجد شہید،سید فوادعلی مرحوم،محب خان مرحوم، شارخ زیدی، صائم شفایت مرحوم، حنیف بشیر، عمران عقیق،قمرزمان، فیاض ٹیپو اوراکرم خان کوتمغہ شجاعت عطا کیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں 14 شخصیات کو اعزازات دیئے۔ ڈاکٹر پرویز احمد چوہدری کو ستارہ امتیاز‘ڈاکٹر پروفیسر (ریٹائرڈ)محمد لطیف چوہدری کو ستارہ امتیاز‘محمد عمران منیر کو ستارہ امتیاز‘بابرہ شریف کو ستارہ امتیاز‘خواجہ مسعود اختر کو ستارہ امتیاز‘پروفیسر ڈاکٹر امبرین جاویدکو پر ائیڈ آف پر فارمنس ‘افتخار احمد ٹھاکر کوپر ائیڈ آف پر فارمنس‘بشیر احمد حسن کو پر ائیڈ آف پر فارمنس‘ناصر ادیب حسن کوپر ائیڈ آف پر فارمنس‘محمد انعام بٹ کو پر ائیڈ آف پر فارمنس‘محمد امان اللہ خان کوپر ائیڈ آف پر فارمنس جب کہ ڈاکٹر مظہر اقبال کو تمغہ امتیاز اور ڈاکٹر شہاز عالم کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، گورنر سندھ نے 15 شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

پروفیسر شاہد اے سمیع، کلیم اللہ لاشاری، محمد احمد شاہ، سجاد علی، محمد بشیر فاروقی، اقبال علی لاکھانی اور محمد یونس ٹبہ کو ستارہ امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، محمد شبیر جان، سیانی خاتون، تاج بلوچ اور صوفیہ یزدانی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جب کہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ وامق زبیری، سید صبیح الدین رحمانی اور سید علی عباس کو نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔ پاک بحریہ کے 42افسران و جوانوں کو اعزازات دیئے گئے۔ ہلال امتیاز ملٹری پانے والوں میں ریئر ایڈمرل عمران احمد، ریئر ایڈمرل محمد شعیب، ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن، ستارہ امتیاز( ملٹری) پانے والوں میں کموڈور نصر محمود، کموڈور سید فیصل علی شاہ، کموڈور اظفر ہمایوں،کموڈورراس کریم،کموڈورنعمان بشیر، کموڈور سید نیّر محسن،کموڈور ساجد حسین،کموڈور راشد محمود، کموڈور ظفر اقبال،کموڈور کامران احمد، کیپٹن رضوان علی منور، کیپٹن محمد مسعود احمد،کیپٹن شفاعت علی خان، کیپٹن عامر محمود شامل ہیں۔

تمغہِ بسالت پرویز احمد کو دیا گیا، تمغہِ امتیاز( ملٹری) کمانڈر محمد اظہر، کمانڈر محمد حسن، کمانڈر تنویر شاہد، کمانڈر عمران جاوید،کمانڈر محمد طاہر فیاض،کمانڈر محمد ضیاء الحق، کمانڈر محمد عادل صدیقی ، کمانڈر حسن شاہین، لیفٹیننٹ کمانڈر عمران خان،لیفٹیننٹ کمانڈراکبر مرزا، لیفٹیننٹ کمانڈر عدنان بن سلطان،لیفٹیننٹ کمانڈرقیصر وحید، لیفٹیننٹ کمانڈر اریب اشرف چیمہ،لیفٹیننٹ کمانڈر محمد شکیل کو دیا گیا۔ پاک بحریہ کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کے لئے تمغہ خدمت ( ملٹری) ۔Iکے20، تمغہ خدمت ( ملٹری)۔II کے26 اور تمغہ خدمت ( ملٹری)۔IIIکے 21 اعزازات دئیے گئے۔ چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے 42 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو تعریفی مراسلوں سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں