احسن اقبال ن لیگ کا دفاع کرتے ہوئے کھل کر بول پڑے

2019 ,جولائی 18



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہم سب کو جیل میں ڈال دو،لیکن ن لیگ کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، ہم عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آج پھرجمہوریت کےلئے ایک سیاہ دن ہے، ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایک اور وزیراعظم کو نیب گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی حکومت نہیں آئی جس کو ہرطرف سے ٹھنڈی ہوا ملی ہو، حکومت ملک کی معیشت کو دیوالیہ کی طرف لے جارہی ہے،لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان ہم سب کو جیل میں ڈال دو،لیکن ن لیگ کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، ہم عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سکینڈل پر پردے ڈالے جارہے ہیں، نیب کا نام تبدیل کرکے ن لیگ احتساب بیورو رکھ دیا جائے، ہم عمران خان کو پاکستانی ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔

متعلقہ خبریں