اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے گورنر عدنان غیث کو گرفتار کرلیا
یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یروشلم کے گورنر عدنان غیث کو گرفتار کرلیا اور جج چاوی کے سامنے پیش کیا اور ریمانڈ کی درخواست منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے گورنر عدنان غیث کو گرفتار کرلیا ہے عدنان ٖغیث کو رات گئے گرفتار کیا گیا، اسرائیلی پولیس نے عدنان غیث کو یروشلم کے عدالت میں جج چاوی ٹوکر کے سامنے پیش کیا اور ریمانڈ کی درخواست کی جس پرعدالت نے 29 نومبر تک گورنر یروشلم کا ریمانڈ منظور کرلیا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ عدنان غیث کو اسرائیلی پولیس نے 2 روز حراست میں رکھا تھا جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔