مفتاح اسماعیل کی اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاعات،نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے روانہ

2019 ,جولائی 18



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کیلئے روانہ ہو گئی ۔نجی ٹی وی 92 کے مطابق نیب کی ٹیم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کیلئے روانہ ہو گئی ہے،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں ،مفتاح اسماعیل کی اسلام آبادمیں موجودگی کی اطلاعات ہیں ،سابق وزیرخزانہ کو نیب کی 5 رکنی ٹیم گرفتار کرے گی، مفتاح اسماعیل کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب نے ایل این جی سکینڈل میں شاہدخاقان عباسی ,مفتاح اسماعیل اورسابق ایم ڈی پی ایس او عمران شیخ کو طلب کررکھا تھا تاہم وہ دونوں نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب نے کچھ دیر پہلے لاہور میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حراست میں لے لیا ہے۔

    متعلقہ خبریں