فواد کی بہن ’ ثنا خان ’ بھی پیا گھر سدھار گئیں ۔۔۔ شادی کی تقریب کو میڈیا سے خفیہ کیوں رکھا گیا اور لڑکا کون ہے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

2019 ,اپریل 30



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ سال لالی ووڈ کے معروف اداکار فواد خان کی بہن ثنا خان کی منگنی کی تقریب ہوئی ، یہ تقریب اس حوالے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی تھی کہ اسے میڈیا کی نظروں سے انتہائی پوشیدہ رکھا گیا تھا اور کوشش کی گئی تھی کہ اس کی خبر کسی کو بھی نہ ہو۔لیکن اس کے باوجود منگنی کی کچھ تصاویر میڈیا میں لیک ہو ہی گئیں، بالکل اسی طرح ثناء خان کی شادی کی تقریب کو بھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی تاہم شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں اور ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی اس تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد سمیت مخصوص افراد کو مدوع کیا گیا اور اس تقریب کو بھی میڈیا سے خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ شادی کی تصاویر آپ بھی دیکھیں :


متعلقہ خبریں