”تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں۔۔۔“، نبیل گبول نے بڑا دعویٰ کردیا

2019 ,مئی 29



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت اپنی اکثریت کھوچکی ہے ، تحریک عدم اعتماد آگئی تو یہ حکومت ویسے ہی گر جائیگی۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ حکومت چیئر مین نیب کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ،چیئر مین نیب حکومت کی راہ میں رکاوٹ ہیں، اگر ہم نے کراچی میں ہاتھ سخت رکھا تو کیا ہوگا ؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوڑے کھائے اورپھانسی کے پھندے چومے ہیں، ہم پاک فوج پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کریں گے خواہ پاکستان کے اندر سے کوئی پاکستانی کرے یا باہر سے کوئی افغانی کرے ۔

    انہوں نے کہا کہ افوا ج پاکستان پر حملے ناقابل قبول ہیں، یہ دو ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر وہ ہیں جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیاہے ، اگر ان کونکال لیا جائے تو باقی حکومت کے پاس پانچ ارکان کی اکثریت رہ جائیگی جن میں اختر مینگل ویسے ہی ناراض کھڑاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت اپنی اکثریت کھوچکی ہے ، تحریک عدم اعتماد آگئی تو یہ حکومت ویسے ہی گر جائیگی۔

    متعلقہ خبریں