وزیر خارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال

2019 ,اگست 23



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا جس پر جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی ساری صورتحال پر گہری نظر ہے اور وہ انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ اس دوران علاقائی امن کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے جس کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت ہو گئی ہے۔ بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے اور عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ وہ ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری اور قانونی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

    متعلقہ خبریں