بھارت سے بڑی بریکنگ نیو :بڑی سیاسی جماعت نے نریندر مودی کو ہرانے کے لیے انوکھی سیاسی چال چل دی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 30, 2019 | 19:22 شام

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار کی بڑی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی نے بھارتی فوج کے خلاف ویڈیو بنانے والے تیج بہادر یادیو کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے شہر وارانسی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن کے مقابلے میں تیج بہادر یادیو کو سماج وادی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سماج وادی پارٹی نے اس حلقے سے شالینی یادو کو ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم کانگریس کی جانب سے مودی کے مقابلے میں پریانکا گاندھی کو نہ اتارنے ک
ے فیصلے کے بعد سماج وادی پارٹی نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور یہاں سے تیج بہادر یادیو کو ٹکٹ جاری کردیا۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج کے جوان تیج بہادر یادیو نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فوجی جوانوں کو فراہم کیے جانے والے گھٹیا کھانے کی شکایت کی تھی ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تیج بہادر یادیو کو فوج کی نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔ بھارتی تی وی نیوز 18سے گفتگو کرتے ہوئے تیج بہادر یادیو نے کہا کہ انہیں الیکشن کے دوران 10 ہزار سابق فوجیوں کی حمایت حاصل ہے۔ وہ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائیں گے اور لوگوں سے ووٹ مانگیں گے۔