فیاض الحسن چوہان کے بیان کے بعد اب پنجاب حکومت نے اداکارہ خوشبواور صائمہ خان سمیت کئی ستاروں کو زور دار جھٹکا دیدیا ، ہوش ہی اڑا کر رکھ دیئے

2018 ,نومبر 26



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیاض الحسن چوہان اکثر اوقات سٹیج ڈراموں میں گانوں پر کیے جانے والے فحش رقص اور غیر اخلاقی جگتوں پر اعتراضات اٹھائے تاہم اب پنجاب حکومت نے اس معاملے پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے کئی سیٹج فنکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔
نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے اور حرکات کرنے پر متعدد اداکاراوں کوشوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔جن ستاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں اداکارہ خوشبو،مہک نور، صائمہ خان، سنہری خان، عاجزہ، آرزو، تعبیر برال، ثمرہ چودھری، کیف علی، ماہ نور ودیگر شامل ہیں ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ڈپٹی کمشنر لاہور نے شوکاز نوٹس جاری کئے، جس پر تمام افراد سے7روز میں جواب طلب کیاگیا ہے، جواب نہ دینے کی صورت پر فنکاراوں پر پابند عائد کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں