شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مریم نواز پھٹ پڑیں

2019 ,جولائی 18



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ہموطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار ! جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے ہموطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار ! جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستانیو! آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے!۔

متعلقہ خبریں