بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی رسوائی پر مہوش حیات پھٹ پڑیں ، ایسی بات کہہ ڈالی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

2018 ,مارچ 7



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ جہا ں عزت نہ ملے وہاں نہیں جاناچاہیے ،بھارت میں ہمارے فنکاروں اور شاعروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتاہے وہ قابل مذمت ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران مہوش حیات کا کہناتھاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر فنکار کیلئے عزت اور احترام زیادہ اہمیت رکھتا ہے جبکہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہیں اور تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشت گردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔

متعلقہ خبریں