ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔۔۔ نئی قیمت کیا ہے؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

2019 ,اپریل 30



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 16 روپے اضافہ کر دیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت1580 روپے مقرر کردی گئی ہے، اس سے قبل گھریلو سلنڈر کی قیمت 1564 روپے تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 16 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1580 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1564 روپے تھی۔ لیکن اب گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 16 روپے اضافے کے بعد 1580 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 11.8 کلوگرام کا ہوتا ہے۔ یاد رہے ایل پی جی ایسوسی ایشن نے رمضان میں قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کررکھا ہے۔اسی طرح اوگرا نے تیل کی قیمتیں 14روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ لیکن وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مئوخر کردیا ہے۔وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھجوا دیا ہے کہ دوباہ غور کیا جائے۔ اوگرا نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں پیٹرول 14روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے40 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 7روپے46 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے اوگرا کو تیل کی قیمتیں بڑھانے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ لہذا اقتصادی رابطہ کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور کرے۔

متعلقہ خبریں