وہ کون سے بزرگ ہیں جن کے ہاتھ پر ساتھ لاکھ ہندؤں نے اسلام کو قبول کیا؟

2018 ,فروری 17



لاہور(مہرماہ رپورٹ): خواجہ اجمیریؒ نے بنگال کا سفر کیا‘ آپ کے سفر میں کئی لوگ آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے‘ کئی لوگوں نے توبہ پر بیعت کی جب آپ گھر تشریف لائے تو چہرے پر خوشی کے آثار تھے‘ ماں نے پوچھا معین الدین بہت خوش نظر آتے ہو‘ کہنے لگے کہ اماں اس لئے کہ سات لاکھ ہندوؤں نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور ستر لاکھ مسلمانوں نے میرے ہاتھ پربیعت کی اس لئے آج میرا دل بہت خوش ہے ماں نے کہا بیٹایہ تیرا کمال نہیں ہے یہ تو میرا کمال ہے فرمایا مگر ماں کیسے؟ ماں ے جواب دیا کہ بیٹا جب تم پیدا ہوئے تو میں نے کبھی بھی زندگی میں تمہیں بلاوضو دودھ نہیں پلایا‘ آج اس کی برکت ہے کہ تمہارے ہاتھوں پر اللہ تعالیٰ نے لاکھوں کو کلمہ پڑھنے کی توفیق عطا فرما دی تو ایک کامیاب شخصیت کے پیچھے آپ کو ایک عورت کاکردار نظر آئے گا۔

متعلقہ خبریں