والدین نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش پر پابندی لگادی

2018 ,مارچ 14



ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے والدین نے ان کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔ایک ویڈیو کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ اداکارہ کے والدین نے ان کے گھر پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔پریا پرکاش کے والد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پریا کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ پریا کو جو موبائل دیا گیا ہے اس میں ’’سم‘‘ نہیں ہے اور وہ اپنے لیے آنے والے تمام فون اپنی والدہ کے فون پر ریسیو کررہی ہیں اور ان ہی کے موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کررہی ہیں۔پریا کے والد نے مزید کہا جب میری بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس وقت میرے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی تو میں نے پوچھا کیا تم جانتے ہو یہ لڑکی کون ہے اس نے کہا نہیں مجھے نہیں معلوم، اس وقت میں نے کہا یہ لڑکی میری بیٹی ہےاور وہ کچھ دیر کے لیے خاموش ہوگیا۔

متعلقہ خبریں