حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی دعوت ولیمہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

2019 ,اگست 26



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں سرانجام پائی۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی اتوار کے روز انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں چند ہی لوگ شریک ہوئے تھے جبکہ بارات بھی انتہائی مختصر تھی۔پیر کے روز اداکار جوڑے کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں دوست احباب اور فیملی کے افراد کے علاوہ پاکستانی شوبز انڈسٹری اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ولیمے کی دعوت میں پہنچے ۔


 

 

متعلقہ خبریں