بھارتی فوج دنیا بھر کے میڈیا میں مذاق کا نشانہ بن گئی

2019 ,مارچ 2



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی فوج کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر پوری دنیا میں بھارتی فوج اوربھارت کو مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے نامور امریکی اداکار، نیوز اینکر اور سیاسی مبصر ٹریور نوہا نے اپنے شو کے دوران بھارت کی جنگ کی دھمکیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے بھارتی فوج کی بالی ووڈ  انداز میں نقل اتاری۔ ٹریور نوہا کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی۔ ویڈیو میں نوہا نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ’’امید ہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ نہیں ہوگی، لیکن اگر ان دونوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو وہ دنیا کی سب سے مزاحیہ جنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ ڈانس نمبرز کے ساتھ دنیا کی سب سے لمبی جنگ ہوگی۔‘‘

اس کے ساتھ ہی نوہا نے بھارتی فوج کا مذاق اڑاتے ہوئے بالی ووڈ اسٹائل میں ڈانس کرتے ہوئے کہا بھارتی فوجی میدان جنگ میں ہاتھ میں رائفل لیتے ہوئے پاکستانیوں کو وارننگ دیں گے جو یہ ہوگی ’’اب تمہارے مرنے کا کرنے کا وقت ہے۔‘‘

نوہا کے بھارتی فوجیوں کا مذاق اڑانے پرجہاں بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی فوج کا خوب مذاق اڑایا۔ ایک صارف نے لکھا ٹریور نوہا بھی جانتا ہے کہ بھارتی کتنا ڈراما کرتے ہیں۔

اسماعیل شاہ نامی صارف  نے بھی بھارتی فوج کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا نوہا بھارتی فوجیوں(بالی ووڈ فوجیوں)کے ساتھ مذاق کررہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نوہا کے ہاتھوں اپنی فوج کا مذاق بنتے دیکھ کر غصے سے پاگل ہوگئیں اور نوہا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جنگ تفریح کی چیز نہیں ہوتی، یہ پاک بھارت کے لیے آپ کی نسل پرستانہ سوچ ہے۔

متعلقہ خبریں