شادی کے بغیر تعلقات ۔۔۔۔۔ خوبصورت ماڈل نے صف اول کے اداکار کا پول کھول دیا

2018 ,نومبر 26



برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی ایک ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ شہرہ آفاق امریکی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں جون سنو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 31 سالہ کٹ ہیرنگٹن کے ساتھ ان کے غیر ازدواجی تعلقات رہے۔ روسی ماڈل اولگا ولسووا نے دعویٰ کیا ہے کہ کٹ ہیرنگٹن اور ان کے درمیان برطانوی اداکار کی شادی سے ایک ماہ پہلے اور ایک ماہ بعد تک تعلقات رہے اور انہوں نے متعدد بار ملاقاتیں کیں۔ اولگا ولسووا کے مطابق کٹ ہیرنگٹن اور ان کے درمیان متعدد بار غیر ازدواجی تعلقات استوار ہوئے اور وہ برطانوی اداکار اپنی بیوی روز لیزلی کو دھوکہ دیتے رہے۔تاہم کٹ ہیرنگٹن نے روسی ماڈل کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔شوبز نشریاتی ادارے ’ای نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اداکار کٹ ہیرنگٹن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ روسی ماڈل سے ان کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی اور ماڈل کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔اداکار کے ترجمان نے کہا تھا کہ کٹ ہیرنگٹن نے کبھی بھی روسی ماڈل سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے ماڈل کے ساتھ لکسمبرگ میں کبھی وقت گزارا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ماڈل اولگا ولسووا نے دعویٰ کیا کہ کٹ ہیرنگٹن اور ان کے درمیان ایک ماہ تک غیر ازدواجی تعلقات رہے۔ ماڈل کے مطابق کٹ ہیرنگٹن نے ان سے شادی سے پہلے اور بعد میں بھی جنسی تعلقات استوار کیے۔ماڈل نے اپنی پوسٹس میں دعویٰ کیا کہ کٹ ہیرنگٹن نے اپنی بیوی روز لیولی کو دھوکہ دیا اور شادی کے بعد کسی دوسری خاتون سے جنسی تعلقات استوار کیے۔

متعلقہ خبریں