ترک صدر نے ہمارے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ مسلمانوں کے دل خوشی سے کھل اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2018 | 18:47 شام

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک): ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ آنے والی نسلوں کے لیے ضابطہ حیات ہے۔  ترک صدر طیب اردگان نے ماہ ربیع الاول میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے سرکاری سطح پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والی خصوصی تقریبات “ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نوجوان” کا آغاز کردیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اسلام کی تابندگی سنت اور سیرت پرعمل میں پنہاں ہے، ایک مسلمان کا تعلق سیرت پاک سے جتنا مضبوط ہوگا اس کا دین کے ساتھ تعلق بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اور منافع بخش سرمایہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی طرف سے منہ موڑنے والی قوم کا مستقبل تاریک اور ملکی استحکام خطرے میں پڑجاتا ہے۔ نوجوانوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ طیب اردگان نے کہا کہ نوجوان سیرت پاک کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیوں کے تاریک پہلوؤں کو سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روشن کریں، قلوب کو حب نبی سے منور کریں اور اللہ کے پسندیدہ دین اسلام کے جانثار سپاہی بنیں۔واضح رہے کہ ترکی میں اس سال جشنِ آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 24 نومبر تک “ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نوجوان” کے عنوان سے منایا جائے گا۔