شام میں نہتے مسلمانوں پر بشار الاسد حکومت کے مظالم کی حقیقت کیا۔۔۔۔۔۔۔؟

2018 ,مارچ 7



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): چند روز پہلے ایک دوست کی طرف سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر موصول ہوئی جس میں شام کے بہت ہی خوبصورت معصوم بچوں کو سفید کفن میں لپٹا دکھایا گیا تھا۔ ان کی تعداد درجنوں میں ہوگی۔ ایک ہی طرح کے کفن۔۔۔ ایک ہی طرح کے قد بت۔۔۔ اور ایک ہی اندازسے قطار اندر قطار بچوں کی کفنائی لاشیں دکھائی گئی تھیں۔

نامور کالم نگار لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام جیلانی خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایک اور کلپ میں پوری سڑک کا ایک بڑا حصہ انسانی خون سے لالہ زار بنا ہوا تھا اور ایک اور کلپ میں تباہ شدہ سات آٹھ منزلہ عمارتوں کے ایسے ڈھانچے دکھائے گئے تھے جن کا کوئی کونہ کھدرا سلامت نہ تھا۔۔۔ عجیب طرح کی بربادی کے مناظر تھے۔ بازار اور گلیاں ویران اور سنسان اور یوں معلوم ہو رہی تھیں جیسے دس ہلاکووں نے بغداد پر یکبارگی حملہ کر دیا ہو یا 20ہٹلروں کی نازی فوجوں نے پولینڈ، فرانس اور روس پر بیک وقت چڑھائی کرکے ان کے شہروں اور دیہاتوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہو۔۔۔ میں ان ویڈیوز کو دیکھ کر لرز گیا۔ لیکن اگلے ہی لمحے جب غور کیا اور ٹیکنالوجی کی ’’جدید کارکردگی‘‘ کی عینک سے ان کو پرکھا تو معلوم ہوا کہ یہ سب مناظر جعلی اور خود ساختہ ہیں۔ ایک ہی طرح کی 70،80 لاشیں ایک ہی طرح کے کفن میں ملبوس اور ایک ہی ہال کے اندر ترتیب سے رکھی ہوئی صد در صد جعلی اور خود ساختہ تھیں۔ سڑک پر بکھرے انسانی خون کا رنگ و روپ بھی ویسا سرخ اور گاڑھا نہ تھا جیسا کہ جم کر ہو جاتا ہے۔

معلوم ہوتا تھا کسی نے سرخ رنگ کی پچکاریاں بھر کر سڑک پر ترکاؤ کر دیا ہے اور پھر وڈیو بنا لی ہے۔ اسی طرح کی اور کئی ویڈیوز انگریزی اور عربی زبان میں دیکھنے اور سننے کو ملیں جو مختلف احباب نے ارسال کی تھیں۔ آپ کی نظر سے بھی ضرور گزری ہوں گی۔ میں نے ایک دو احباب کو درج ذیل سوالات بھیجے ۔ 1۔ ملک شام میں دمشق شہر اور غوطہ ایریا کا فاصلہ صرف چند کلومیٹر ہے۔ اتنے دنوں سے شامی حکومت، غوطہ کے باغیوں پر بمباری کر رہی ہے اور وہ باغی ابھی تک مزاحمت کر رہے ہیں تو کیا یہ درجنوں معصوم بچے ان باغیوں کے ہیں؟ 2۔ ۔یہ باغی ہتھیار ڈال کر اپنے معصوم بچوں اور بچیوں کو بچانے کی کوشش کیوں نہیں کر رہے؟ 3۔ ۔ان باغیوں کو کس طرف سے اسلحی، اقتصادی، مادی، بارودی اور انصرامی امداد پہنچ رہی ہے؟ 4 ۔ ۔کون سا ملک ان باغیوں کی پشت پر ہے؟ کس کا فائدہ ہو رہا ہے اور کون اتنا بے حس حکمران ہے جو ایسے وحشیانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہا ہے؟5 ۔ 5۔ بشارالاسد کو اب تک کیوں بچایا جا رہا ہے؟ بچانے والوں کا آخری ایجنڈا کیا ہے؟ 6 ۔ ۔مشرق وسطیٰ کے ان ملکوں کی اینٹ سے اینٹ بجا کر امریکہ اور روس کس کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور کس کا نقصان ہو رہا ہے؟

متعلقہ خبریں