بریکنگ نیوز بم کوکچرہ سمجھ کرلانے والے بچوں پرقیامت ٹوٹ پڑی ،8جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2019 | 18:47 شام

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کے علاقے ام درمان میں ہفتے کے رعوز الفتح کے مقام پر ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنےوالوں میں متعدد سگے بھائی بھی شامل ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کو ملنے والا ایک مشکوک بم انہوں نے کھولنے کی کوشش کی۔ اس میں موجود کیلیں بچوں کے جسم میں اتر گئیں۔سوڈان کے اخباری ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے

کہ بچے یہ بم پہاڑی علاقے سے لائے تھے۔ یہ بم انہیں اس علاقے سے ملا تھا جہاں‌پر فوج مشقیں کرتی ہے۔بچے لوہا تلاش کررہے تھےکہ اس دوران انہیں ایک بم ملا۔ وہ اسے لے کر ایک گھر میں آگئے اور وہاں پر اسے کھولنے کی کوشش کی تاکہ اس میں سے لوہا نکال کر فروخت کریں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ بچوں کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ام درمان کے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔