فلم مولاجٹ کا تنازع ، معروف کامیڈین سہیل احمدالمعروف ”عزیزی“ نے تنازع کے حل کیلئے مولا جٹ کی الگ الگ ولدیت کا انوکھا مشوردیدیا

2019 ,جنوری 9



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف کامیڈین ادا کار سہیل احمد المعروف ”عزیزی“ نے کہا ہے کہ فلم مولاجٹ کا تنازع ختم کرنے کیلئے دونوں فلموں میں مولا جٹ کی ولدیت الگ الگ دی جائے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ فلم مولا جٹ کے حوالے سے کامران لاشاری اور سرور بھٹی کے درمیان فلم مولا جٹ بنانے کے حوالے سے پیدا ہونے والے عدالتی تنازع پر گفتگو کے دوران جب معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے سہیل احمد ”عزیز ی “ سے کہا کہ آپ اس تنازع کوختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں تو جواب میں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ آپ ہم سے بڑے مرتبے پر فائز ہیں۔

اس تنازع کوختم کرنے کیلئے بہترکردار ادا کرسکتے ہیں، مجیب الرحمان شامی کے دوبارہ کہنے پر سہیل احمد نے کہا کہ ہمیں بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہئے اس سے قبل فلم مرزا صاحباں کو بھی کئی بار بنایا گیا ہے جبکہ فلم ”مولاجٹ “ کا تصور بھی ناول ”گنڈاسا“سے لیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم مولا جٹ پر تنازع ختم کرنے کیلئے دونوں فلموں میں مولاجٹ کو الگ الگ ولدیت کے شناختی کارڈز جاری کردیئے جائیں۔

    متعلقہ خبریں