پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے پولش ائیرشو میں دھوم مچادی

2018 ,اگست 27



وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک): پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے پولینڈ کے ایئرشو میں کرتب دکھا کر دھوم مچادی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پولینڈ کے ایئر شو میں موجود قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخر پاکستان پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے ناقابل یقین فضائی کرتب دکھا کر شائقین کو دم بخود کردیا۔ترجمان کے مطابق یہ فضائی کرتب انٹرنیشنل ائیرشو کے افتتاحی روز ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے دکھائے اور لوگوں سے بھرپور داد وصول کی۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر مارشل ارشد ملک سمیت فضائیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایئر مارشل نے پاک فضائیہ کے عملے سے ملاقات کی اور شو میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں