دبئی جاب فیئر نے پاکستانیوں کی قسمت کھول دی،نوجوانوں کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

2018 ,دسمبر 11



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے رواں ہفتے دبئی جاب فیئرکے دوران 14پاکستانی انجینئرز کو بھرتی کرلیا، ان نوجوانوں کے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ہونیوالے جاب فیئرکے دوران بھرتی کیاگیا۔  اسلام آباد میں جاب فیئرکا انعقاد ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی کی طرف سے کیاگیا جسے ہواوے مڈل ایسٹ کا تعاون حاصل تھا، صرف یہی نہیں بلکہ بحرین اور اومان میں بھی کام کرنے کے لیے مزید پاکستانی انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے ۔ان چودہ نوجوانوں کو ان 150افراد میں سے سلیکٹ کیاگیا جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں تکنیکی نوکری کے لیے انٹرویودیئے تھے ۔ متحدہ عرب امارات کی فرم کے نمائندے نے بتایاکہ انہوں نے ریاست کے مزید پراجیکٹس کے لیے کچھ دیگر پاکستانیوںکو بھی شارٹ لسٹ کرلیاہے ۔

 

متعلقہ خبریں