ثناءاللہ منشیات سمیت گرفتار

2019 ,جولائی 5



کراچی(سلیم اختر): یہ تھے ہمارے وزیر قانون ‘ جنہوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ اسے کہتے ہیں ”دوسروں کو نصیحت‘ خود میاں فضیحت“۔ 
تف ہے تف ہے تف ۔ پیشی کے موقع پر مسلم لیگیوں کے نعرے بازی۔ تف ہے تف ہے تف۔ انہیں چوری کرنے دیں‘ ڈاکے مارنے دیں‘ منشیات فروشی کرنے دیں‘ لیکن انہیں پکڑ کر جیلوں میں نہ ڈالیں کیونکہ یہ سب کرنا ان کا استحقاق ہے۔ نام ثناءاللہ.... کرتوت الاماشاءاللہ۔ انکی گرفتاری پر سب سے زیادہ ابال حامد میر کے خون میں آیا جنہوں نے اسکی گرفتاری میں تیسری قوت کو ملوث قرار دے دیا۔ شرم کرو‘ حیا کرو۔ چوروں کا ساتھ دینے والوں ‘ اللہ کی عدالت سے ڈرو۔ ضروری نہیں کہ چوری کرکے ہی چور کہلایا جائے‘ چور کی حمایت کرنے والا بھی چور ہی کہلائے گا۔ اگر راہ راست پر نہ آئے تو سمجھ لو کہ اللہ نے تمہاری عقلوں پر پتھر ڈال دیئے۔اگر اللہ تعالیٰ اس ملک پر مہربان ہو ہی گیا ہے کہ وہ ایک ایک کرکے ان تمام چوروں‘ ڈاکوﺅں‘ غداروں کو قوم کے سامنے لا رہا ہے اور انہیں انکے انجام تک پہنچا رہا ہے تو پکڑنے والے کا ساتھ دو تاکہ یہ ارض پاک ان جیسے غلیظ لوگوں سے پاک ہوسکے‘ نہ کہ ان چوروں کا ساتھ دیکر اللہ سے مقابلہ کرنے کی کوشش کرو۔ 
 

متعلقہ خبریں