“آئیڈیا آپکا ،پیسا ہمارا ” وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانی نوجوانوں کے دل خوش کر دینے والا اعلان کر دیا

2019 ,مئی 15



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان سائنس فیئر 2019 کا اعلان کر دیاہے اور تیاری پکڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے ، آپ کو لگتاہے کہ آپ کے منصوبے میں دم ہے ، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹرڈ کروائیں اور اگر ہمارے ماہرین آپ کے منصوبے سے متاثر ہوئے تو آپ کے آئیڈیا کو 100 سے 70 فیصد تک سرمایہ کاریں دیں گے ، پاکستان سائنس فیئر 2019 کیلئے تیاری پکڑ لیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان سائنس فیئر 2019 کا اعلان کر دیاہے اور تیاری پکڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے ، آپ کو لگتاہے کہ آپ کے منصوبے میں دم ہے ، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹرڈ کروائیں اور اگر ہمارے ماہرین آپ کے منصوبے سے متاثر ہوئے تو آپ کے آئیڈیا کو 100 سے 70 فیصد تک سرمایہ کاریں دیں گے ، پاکستان سائنس فیئر 2019 کیلئے تیاری پکڑ لیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری قمری کیلنڈر تیار کرنے کا بھی اعلان کر چکے ہیں جس پر کافی بحث بھی ہوئی تاہم اس کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جوکہ جلد ہی کیلنڈر جاری کرے گی ۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کا 5 سالہ کیلنڈر 15 ویں روزے سے پہلے تیار ہوجائے گا، کیلنڈر کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات میں بھی اصلاحات شروع کی تھیں، سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کو یکساں وقت دینے کے احکامات دیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اشتہارات کے نظام میں شفافیت لانے کی کوشش کی، ایک ارب روپے کی اشتہارات کی بچت کر کے حکومت کو دی۔ انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر 15 روز میں تیار کر لیا جائے گا، تمام علما قابل احترام ہیں، کوشش کریں گے سائنس پر انحصار کریں۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ رویت ہلال کا 15 ویں روزے سے پہلے 5 سال کا کیلنڈر تیار ہوجائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وہ چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں سامنے بیٹھا شخص دکھائی نہیں دیتا، کیلنڈر کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ 100 سال سے پرانی دوربین سے چاند دیکھا جاتا ہے، ماڈرن دوربین سے دیکھنا حرام اور پرانی دوربین سے دیکھنا حلال ہے ؟ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے پاس 3 یونیورسٹیاں ہیں۔ 9 ویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے جدید لیب بنائی جائیں گی ، یونیورسٹیاں سائنس کے طلبہ کے لیے نصاب تشکیل دیں گی۔ سائنس میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے الگ پروگرام چلایا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنہ 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، خلا میں بھی بھارت کو مات دیں گے ۔ اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے۔

متعلقہ خبریں