بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ تقریب میں نعروں سے دل برداشتہ، ایسا کام کر ڈالا کہ مداح بھی حیران رہ گئے

2018 ,جنوری 29



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے جب سے فلم’’رئیس‘‘میں گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے تب ہی سے لوگ ان کے اس کردار سے اس قدر متاثر ہیں کہ اکثر تقریبات میں کنگ خان کے لیے ’’گینگسٹر‘‘کے نعرے لگتے ہیں تاہم شاہ رخ خان کو خود کو گینگسٹرکہلوانا بالکل پسند نہیں۔ حال ہی میں ممبئی میں منعقدہ تقریب میں شاہ رخ خان سمیت متعدد ستاروں رنبیر کپور، انوشکا شرما، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، رتیش دیش مکھ، بپی لہری، سشمیتا سین، سری دیوی، رشی کپور نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ جب شاہ رخ خان اسٹیج پر آئے تو لوگوں نے رئیس، رئیس کے نعرے لگانے شروع کردئیے جب شور حد سے بڑھنے لگا تو کنگ خان نے تقریب میں موجود تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میں صرف ایک بات بولنا چاہتا ہوں، میں نے فلم رئیس میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھایا تھا، وہ صرف ایک کردار تھا، لہٰذا کسٹم والے مجھے سنجیدہ نہ لیں، وہ ایک اسمگلر تھا اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ اچھا نہیں تھا۔ شاہ رخ نے مزید کہا جب میں داڑھی رکھتا ہوں تو گینگسٹراور اسمگلر جیسا نظر آتا ہوں لیکن درحقیقت میں گینگسٹر نہیں ہوں۔فلم’’رئیس‘‘میں شاہ رخ خان ایک گینگسٹر کے روپ میں نظرآئے تھے، شاہ رخ کے مداحوں کو ان کا یہ منفرد روپ بے حد پسند آیا تھا، ’’رئیس‘‘ میں کنگ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں